آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ دولت رکھنے کے معاملے میں قصوروار اے آئی
ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کو آج سپریم کورٹ سے اس وقت ایک
اور جھٹکا لگا جب عدالت نے خودسپردگی کےلئے زیادہ وقت دینے
کی ان کی عرضی
کو ٹھکرا دیا۔ششی کلا کی جانب سے معاملے کا خاص ذکر کیا گیا،لیکن سپریم کورٹ نے یہ کہہ
کر ان کی عرضی ٹھکرا دی کہ وہ فیصلے میں کوئی ترمیم نہیں کرے گا۔عدالت نے کہا کہ ششی کلا کو فوراً خودسپردگی کرنی ہوگی۔